جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

گلوکار شہزاد رائے نے رٹا لگانے کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف گلوکار شہزاد رائے نے رٹا لگا کر امتحان دینے کے بجائے سوال سے سوال کرنے اور رٹا لگانے کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا، اس حوالے انہوں نے گانا بھی ریلیز کردیا ہے۔

پاکستانی مشہور گلوکار شہزاد رائے نے رٹا لگانے کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا، شہزاد رائے نے اپنے پیغام میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے طریقہ کار میں اصلاح کی ضرورت پر زور دیا ۔

اس حوالے سے انہوں نے گانا بھی ریلیز کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ بات کا جواب بات سے دیا جائے، ضروری نہیں ہے کہ بات کا جواب گولی یا تھپڑ سے دیا جائے کیونکہ ڈرا کر نہیں ہرا کر جیتو تو مانیں۔

شہزاد رائے نے اپنے اس گانے میں یہ پیغام دیا ہے رٹا لگانے کی روش کر ختم کیا جائے ، بات سے بات کا جواب دیا جائے، اختلاف رائے کی آزادی دی جائے۔

شہزاد رائے اے آر وائی نیوز کے اسٹویو میں بھی تشریف لائے اور اپنی مہم سے عوام کو آگا کیا، اسٹوڈیو میں شہزاد رائے اپنا گانا بھی گنگیایا۔


Shehzad Roy speaks up about reform matric board by arynews

اس مہم کے حوالے سے میٹرک بورڈ کے چیئرمین انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ شہزاد رائے کی مہم سے اتفاق کرتا ہوں، بچوں کو رٹے کے بجائے تعلیم سمجھا کر دی جائے ، وہ اچھا کام کررہے ہیں، نظام تعلیم میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد اصلاحات صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہیں، میٹرک بورڈ میں اصلاحات کی شدید ضرورت ہے، ہم تبدیلی لانے کے لیے کوشاں ہیں، مختلف مضامین پر غور جاری ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں