تازہ ترین

نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل...

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

’الیکشن کے لئے پرنٹنگ کی ٹائم لائن گزر چکی‘

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہا ہے کہ الیکشن کب ہوں گے معاملہ اب سپریم کورٹ میں ہے الیکشن کے لئے پرنٹنگ کی ٹائم لائن گزر چکی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ فنڈز کی عدم فراہمی سے پرنٹنگ کی کارروائی رکی ہوئی ہے اسوقت ہماری تیاری پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن کے حوالے سے تھی۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی کارروائی جیسے ہی ختم ہوگی پھر الیکشن کمیشن کوئی فیصلہ کرے گا الیکشن کمیشن کو صبح شام چیلنجز کا سامنا ہے الیکشن کمیشن نے بہت سی چیزیں تبدیل کی ہیں ہم جلد مانیٹرنگ سسٹم اپڈیٹ کریں گے۔

عمر حمید کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے میڈیا کو دو تین ماہ بعد ٹریننگ کرائیں الیکشن کوریج پر میڈیا کو رپورٹنگ میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا آج کل ہم سپریم کورٹ کے چکر لگا رہے ہیں سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا اسے قبول کریں گے۔

Comments