اشتہار

’عازمین حج کو بروقت میڈیکل سہولت فراہم کی جائے گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ عازمین حج کو بروقت میڈیکل کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر طلحہ محمود کی زیرصدارت ادویہ ساز کمپنیوں کے نمائندگان کا اجلاس ہوا جس میں کمپنیوں کی جانب سے فراہم کی گئی ادویات کے معیار پر بات چیت ہوئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عازمین حج کیلئے فراہم کردہ ادویات اعلیٰ معیارکی ہونی چاہیے ادویات کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ وزارت کی جانب سےمکہ اور مدینہ میں 2 اسپتال قائم کئے جائیں گے ملک بھرسےبہترین ڈاکٹرز عازمین حج کی خدمت پر مامور کئے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں