اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کیا ڈائنوسار 4 انچ کا ہوتا تھا؟ ماہرین نے اہم شواہد تلاش کرلیے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی ماہر ارضیات نے مڈغاسکر سے پست قامت ڈائنوسار کی باقیات دریافت کرلیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈائنوسار کا سائز صرف 4 انچ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین ارضیات نے 4 انچ چھوٹے ڈائنوسار کی باقیات مشرقی افریقی ملک مڈغاسکر سے دریافت ہوئی ہیں، جو یقیناً اپنے وقت کا انتہائی خوبصورت اور سب سے زیادہ ڈائنوسار ہوگا۔

ماہر ارضیات ڈاکٹر کرسچن کیمر نے نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کے جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں کہا کہ یہ ایسا ڈائنوسار ہے جسے آپ اپنی ہتھیلی پر اٹھا سکتے ہیں، جسے کانگونافون کہتے ہیں۔

ڈاکٹر کرسچن کیمر کا کہنا تھا کہ تحقیق کاروں نے مذکورہ ڈائنوسار کی ہڈیوں کی ساخت سے اس کے سائز کا اندازہ لگایا اور کہا کہ یہ ڈائنوسار آج سے 23 کروڑ 70 لاکھ سال قبل پایا جاتا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کانگونافون کی باقیات دراصل 1998 میں دریافت کی گئیں تھیں لیکن بہت سارے دوسرے ڈائنوسار کی باقیات کے ساتھ پائی گئیں جس کی وجہ سے سائنسدانوں کو  اس کی اہمیت سمجھنے میں زیادہ وقت لگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں