بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

برطانوی تاجر نے آخری لمحات میں آبدوز پر جانے سے کیوں انکار کیا؟ ہوشربا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : شہرہ آفاق بحری جہاز ’ٹائی ٹینک‘کے ملبے کی سیر کیلئے جانے والی بدقسمت آبدوز ٹائٹن میں آخری وقت میں نہ جانے کا فیصلہ کرنے والے خوش قسمت مسافر نے میڈیا کو اپنی کہانی بیان کردی۔

برطانوی کروڑ پتی تاجر نے ٹائٹن آبدوز میں اپنے طے شدہ سفر کو عین موقع پر منسوخ کیوں کیا؟ وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 61 سالہ برطانوی کاروباری شخصیت کرس براؤن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ ٹائٹن آبدوز میں سفر کرنے کا ارادہ رکھتے تھے تاہم آخری لمحات میں سیکیورٹی کی وجہ سے میں نے اپنا ارادہ تبدیل کردیا تھا۔

- Advertisement -

ٹائی ٹینک

انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے شوق کی تکمیل کیلئے 10 ہزار ڈالر کی خطیر رقم جمع کی تھی، تاہم مجھے اس آبدوز کے معیار، ٹیکنالوجی اور اسے آپریٹ کرنے کے حوالے سے تحفطات تھے۔

کرس براؤن کے مطابق اس آبدوز کی تیاری میں پرانا مٹیریل استعمال کیا گیا تھا اور جب یہ پتہ چلا کہ آبدوز کو کمپیوٹر گیم کھیلنے والے کنٹرولرز سے چلایا جائے گا تو انہوں نے فوری طور پر اپنا سفر منسوخ کردیا۔

آبدوز

اس آبدوز میں ماضی میں 4 بار سفر کرنے والے ایک مسافر نے بھی بتایا تھا کہ چاروں مرتبہ سمندر کی تہہ میں جانے کے بعد آبدوز کا سطح سمندر پر موجود جہاز سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا اور آبدوز کو واپس آنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ بحر اوقیانوس میں لاپتہ ہونے والی آبدوز کے حوالے سے یہ انکشاف کیا گیا کہ اس میں سفر کرنے کے خواہشمند افراد سے ایک تحریری معاہدہ کیا جاتا ہے جس کے متن میں تین بار موت کا ذکر موجود ہے، یہ بات اس آبدوز میں سفر کرنے والے ایک سابق مسافر مائیک ریسس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں