ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

112 سال بعد ایک اور ٹائی ٹینک ڈوب گیا، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

ایک صدی قبل 1912 میں بحیرہ اوقیانوس میں اپنے دور کا سب سے عظیم الشان اور پرتعیش بحری جہاز اپنے پہلے سفر پر ڈوب گیا اور اب 112 سال بعد ایک اور ٹائی ٹینک ڈوبا ہے۔

آج سے 112 سال قبل 15 اپریل 1912 کو امریکی وہائٹ اسٹار لائن کمپنی کا تیار کردہ دیوہیکل بحری جہاز، ٹائی ٹینک جس کے بارے میں اس کے مالک، سرمایہ کار جے پی مورگن نے یہ کامیاب تشہیری مہم چلائی تھی کہ یہ کبھی نہ ڈوبنے والا جہاز ہے، وائے بدنصیبی اپنی منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی بحراوقیانوس کی گہری و تاریک لہروں کی نذر ہو گیا۔

یہ تاریخی جہاز بعد ازاں اتنا مشہور ہوا کہ اس پر مشہور ہالی ووڈ فلم بھی بنی، اس سے جڑی کہانیاں آج بھی زیر گردش ہیں جب کہ لوگ اس بارے میں اتنا متجسس ہیں کہ اب بھی ایڈونچر پسند لوگ اس کا ملبہ دیکھنے کے لیے آبدوزوں میں بیٹھ کر سمندر کی تہہ میں جاتے ہیں۔

- Advertisement -

بہرحال ہم بات کر رہے ہیں ایک اور ٹائی ٹینک ڈوبنے کی، لیکن دل تھام کر بیٹھ جائیں کیونکہ یہ کوئی سینکڑوں مسافروں سے بھرا جہاں نہیں بلکہ امریکا میں ہوئی ایک کشتی مقابلے میں ٹائی ٹینک کی طرح بنائی جانے والی ایک چھوٹی کشتی کے ڈوبنے کا دلچسپ واقعہ ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا  میں گزشتہ دنوں 33 ویں سالانہ فیسٹیول میں پلائی ووڈ اور ڈکٹ ٹیپ کی چھوٹی کشتیوں کا مقابلہ ہوا جس میں شرکا نے ٹیپ اور لکڑی سے بنائی گئی چھوٹی کشتیوں کے ذریعے مقابلے میں حصہ لیا۔

اس مقابلے میں جہاں کئی منفرد قدیم اور جدید ڈیزائن کی کشتیاں شامل تھیں وہیں شہرہ آفاق ٹائی ٹینک کے ماڈل کی کشتی بھی شامل تھی تاہم اس کا انجام بھی اصل ٹائی ٹینک جیسا ہی ہوا۔

ٹائی ٹینک نامی کشتی تیکنیکی خرابی کی وجہ سے ڈوب گئی جب کہ وہاں موجود لوگوں نے اس کی بناوٹ کو ناقص قرار دیا۔ تاہم اس کا سوار پریشان ہونے کے بجائے اپنی کشتی کو ڈوبتے دیکھ کر وہاں سے تیرتا ہوا واپس چلا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by USA TODAY Sports (@usatodaysports)

تاہم صرف ٹائی ٹینک نہیں بلکہ مقابلے میں شریک اکثر کشتیاں جن کی بناوٹ خوبصورت اور منفرد تھی وہ بھی کراس لائن تک نہ پہنچ سکیں اور پہلے ہی ہمت ہار کر ڈوب گئیں، صرف چند ایک نے ہی مقابلے کے خاتمے کے نشان تک سفر کیا۔

یہ دلچسپ مقابلہ دیکھنے کیے فلوریڈا کے ساحل پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو اس کو دیکھ کر بہت محظوظ ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں