بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

امن وامان کی صورتحال، وزیراعظم عمران خان کا پیر نورالحق قادری اور شیخ رشید سے رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر نور الحق قادری اور شیخ رشید کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان ،پیر نورالحق قادری اور شیخ رشید میں رابطہ ہوا، جس میں کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی جبکہ پیر نور الحق قادری کراچی سے لاہور پہنچ گئے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید آج شام لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ امن و امان کےحوالے سےاہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

یاد رہے لاہور میں کالعدم جماعت کا احتجاج جاری ہے ، پولیس اور مظاہرین کے تصادم کے نتیجے میں پتھراؤ سے 25پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔

کالعدم جماعت کےاحتجاج کےباعث مریڑچوک چاروں اطراف سے بند کردیا ہے جبکہ چاندنی چوک سکستھ روڈ کو بھی کنٹینر لگا کر سیل کردیا گیا ہے، لیاقت روڈ،گوالمنڈی چوک پرہوٹل،تندور، جنرل اسٹور اور دکانیں بند ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں