منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

بی ٹیک کی طالبہ نے یونیورسٹی کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت یوپی کے مراد آباد میں واقع (ٹی ایم یو) یونیورسٹی میں زیر تعلیم بی ٹیک کی طالبہ نے یونیورسٹی کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگادی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبہ کی جانب سے پانچویں منزل سے چھلانگ لگانے کے بعد کیمپس میں کہرام مچ گیا، ساتھی طالب علموں نے خون میں لت طالبہ کو یونیورسٹی میں واقع ٹی ایم یو اسپتال کے آئی سی یو منتقل کیا، جہاں طالبہ کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بی ٹیک کی طالبہ کا نام کرونا کماری ہے، جو بی ٹیک کے پہلے سال کی طالبہ ہے، جس کا تعلق ریاست بہار سے ہے، طالبہ نے خودکشی کی نیت سے چھلانگ لگانے سے قبل اپنی ساتھی طالبہ کو خودکشی نوٹ بھی دیا۔

- Advertisement -

افسوسناک واقعہ رونما ہونے کے بعد ٹی ٹیم ایم یو نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بی ٹیک کی طالبہ کرونا کماری نے ایک دوپہر 12 بجے انجینئر کے کمرے کی کھڑکی سے چھلانگ لگادی ہے، انجینئر کا کمرہ یونیورسٹی کی پانچویں منزل پر موجود ہے۔

پاکباڈا پولیس کی جانب سے طالبہ کے گھر والوں کو اطلاع فراہم کردی گئی ہے، جبکہ طالبہ نے ہاسٹل کے کمرے میں ایک خودکشی نوٹ بھی چھوڑ اہے، جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

طالب علم کا اغوا اور غیر انسانی سلوک، ویڈیو منظر عام پر

طالبہ کی جانب خودکشی کا قدم اٹھانے کے بعد ٹی ایم یو ایک بار پھر زیر بحث بن گیا ہے اور سوال اُٹھایا جارہا ہے کہ ٹی ایم یو میں طالبات کی خودکشیاں کب تک جاری رہیں گی۔ تاہم پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں