تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

غیرملکی ملازمین کو سعودی عرب لانے کیلئے اب ۔۔۔۔۔۔۔۔! حکومت کی نئی تیاری

ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے واضح کیا ہے کہ بیرون ملک سے گھریلو ملازمین کو مملکت لانے کے لیے اب نیا طریقہ کار جاری کیا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت کا کہنا ہے کہ ایجنٹوں کے خاتمے کے سلسلے میں بیرون ملک سے گھریلو ورکرز لانے کے لیے نیا نظام لائیں گے، ان دنوں افرادی قوت لانے کے مشترکہ نظام کا تجربہ کیا جا رہا ہے، آئندہ وزارت سے منظور شدہ ایجنسیوں سے معاہدے کے بعد ملازمت کا ویزا جاری ہوگا۔

سعودی وزارت افرادی قوت نے کہا کہ ورک فورس لانے والے ایجنٹوں کی سرگرمیاں مملکت سمیت ان ممالک میں بھی غیرقانون ہیں جہاں سے ملازمین لائے جاتے ہیں، شہری گمراہ کن اشتہارات سے ہوشیار رہیں۔

سعودی عرب: غیرملکی ملازمین کے اہلِ خانہ سے متعلق اہم خبر

وزارت نے ہدایت کی ہے کہ اس بات کو مدنظر رکھیں کہ تمام ریکروٹنگ ایجنسیاں اور کمپنیاں ’مساند‘ ویب پر رجسٹرڈ ہیں یا نہیں۔ مذکورہ ویب سائٹ سے اس ضمن میں تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

سعودی وزارت قوت وسماجی بہبود تمام ریکروٹنگ ایجنسیوں اور کمپنیوں کی نگرانی بھی کرتی رہتی ہے۔

Comments

- Advertisement -