اسلام آباد : کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں میں آج پھر بارش ہونے امکان ہے،جب کہ کوئٹہ قلات اور اسلام آباد و راولپنڈی میں بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق صوبہ سندھ کے کے دارالخلافہ کراچی سمیت سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، حیدرآباد اور شہید بینظیرآباد میں آج بارش کے روشن امکانات ہیں۔
اسی طرح بالائی پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، اسلام آباد جب کہ جنوبی پنجاب میں بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن رحمت باراں برسنے کے قوی امکانات ہیں۔
جب کہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور چند علاقوں میں محض موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب فاٹا اور کشمیرکے علاقوں میں کچھ مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
یاد رہے گزشتہ24 گھنٹوں میں پاکستان میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے کراچی، کوئٹہ،فیصل آباد اور مالم جبہ سمیت میں ملک بھر میں کئی شہروں میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں تھیں جس کے بعد گرمی کا ذور ٹوٹا اور موسم خوشگوار ہو گیا تھا۔
گزشتہ روز ریکارڈ کی گئی بارش صوبہ بلوچستان کے علاقے سبی میں 63 ملی میٹر،صوبہ سندھ کے ضلع شہید بینظیرآباد میں 40 ملی میٹرجب کی صوبہ پنجاب میں سب زیادہ بارش فیصل آباد میں ریکارڈ کی گئی جہاں 49 ملی میٹربارش ہوئی۔