اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

یو اے ای: نئی ملازمتوں کے حصول میں حائل رکاوٹیں

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : متحدہ عرب امارات اچھی اور پُر کشش ملازمتوں کے متلاشی افراد کے لیے کسی جنت سے کم نہیں یہی وجہ ہے نوجوانوں کی کثیر تعداد دبئی، ابو ظہبی اور شارجہ کا رخ کرتی ہے۔

خوب سے خوب تر کی تلاش میں یہ نوجوان متحدہ عرب امارات میں ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں لیکن وہاں رہتے ہوئے دوسری ملازمت کے حصول اور سابقہ کمپنی کو چھوڑنے میں کئی تحفظات اور خدشات سامنا رہتا ہے۔

job3

- Advertisement -

خلیج ٹائمز میں شائع یہ مضمون متحدہ عرب امارات میں مقیم ملازمین کی نوکری کی تبدیلی میں درکار قانونی پیچیدگیوں سے معلومات فراہم کرنے کا باعث بنے گا اور آپ کو کسی الجھن یا پریشانی سے محفوظ رکھنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

سابقہ کمپنی کا اجازت نامہ

عمومی طور پر ملازم اور کمپنی کے درمیان کم از کم دو سالہ معاہدہ طے پاتا ہے اگر آپ بھی دو سالہ یا اس سے زیادہ معاہدے کے پابند ہیں اور اپنی مدت معاہدہ مکمل ہونے کے بعد نئی نوکری کے متلاشی ہیں تو اس سے قبل آپ کو سابقہ کمپنی سے ’’نو آبجیکشن‘‘ کا سرٹیفیکیٹ لینا ہوگا جو معاہدہ ختم ہونے کے فوری بعد لیا جا سکتا ہے اس کے بغیر آپ کو نئی جگہ ملازمت ملنا مشکل ہوگا۔

مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد کا مرحلہ

ایک بات ذہن نشین رکھیے اگر آپ ملازمت کے معاہدے کی مدت پوری کر چکے ہیں اور آپ کی کمپنی ملازمت میں توسیع کے لیے آمادہ نظر نہیں آتی تو اس سے کسی دوسری جگہ نئی ملازمت کے حصول پر کوئی پابندی عائد نہیں ہوتی بلکہ ملازم جہاں چاہے ملازمت حاصل کرسکتا ہے۔

معاہدے کے دوران ہی ملازمت سے برطرف ہوگئے تو؟؟؟

اگر کمپنی ملازمت کے معاہدے کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی آپ کو ملازمت سے فارغ کردے تو ایسی صورت حال میں کمپنی آپ کو تین ماہ تک آدھی تنخواہ ادا کرنے کی ذمہ دار ہو گی اور اس دوران آپ نئی ملازمت حاصل کرنے کے لیے بھی آزاد ہوں گے یعنی کمپنی آپ کی نئی ملازمت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔

job2

دورانِ معاہدہ ملازمت چھوڑنا چاہیں تو کیا کرنا ہوگا؟

اگر آپ دورانِ معاہدہ اپنی مرضی سے ملازمت چھوڑنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے اپنی کمپنی کو 45 دن کی تنخواہ دینی ہوگی اور اگر آپ نے یہ رقم کی کٹوتی نہیں کروائی یا خود کو کلیئر نہیں کروایا تو معاہدہ کی خلاف ورزی کرنے پر کمپنی آپ پر نئی نوکری کے حصول پر پابندی لگوا سکتی ہے۔

غیر معینہ مدت والی ملازمت چھوڑ کر نئی ملازمت کا حصول

اگر آپ بغیر کسی معاہدے یا کنٹریکٹ کے غیر معینہ مدت کے لیے کسی کمپنی میں کام کر رہے ہیں تو ملازمت چھوڑنے سے قبل اپنی کمپنی کو ایک ماہ کا پیشگی نوٹس دینا لازم ہوگا اسی طرح کمپنی بھی ملازمت سے بر خاستگی سے قبل ایک ماہ کا نوٹس دینے کی پابند ہوگی تاہم اگر مالک یا ملازم دونوں میں سے کوئی بھی نوٹس پیریڈ کی پابندی نہ کرسکے تو مالک کو ایک ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کرنا ہوگی جبکہ ملازم کو اپنے بقایات جات سے محروم ہونا پڑے گا۔

job1

سابقہ کمپنی سے قانونی جنگ جاری ہو تو

اگر آپ کی سابقہ کمپنی سے کوئی قانونی جنگ چل رہی ہو تو یہ آپ کی نئی ملازمت حاصل کرنے میں کوئی رکاوٹ کا باعث نہیں بنےگی تاہم اس کے لیے آپ کو ایک ورک پرمٹ حاصل کرنا ہوگا جو کسی نئی جگہ کام کرنے کے لیے چھ ماہ تک کے لیے کافی ہوگا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں