تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

‘تو جھوم’ کا تنازع شدت اختیار کرگیا، کوک اسٹوڈیو کے کمپوزر کو 10 کروڑ کا نوٹس

عابدہ پروین اور نصیبو لال کے گانے ‘توجھوم’ کی ریلیز سے شروع ہونے والا تنازع شدید ہوگیا، نرملا مغانی نے کپوزر زلفی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔

میوزک کمپوزر نرملا مغانی نے الزام لگایا ہے کہ زلفی نے کوک اسٹوڈیو کے گیت ‘تو جھوم’ کی دھن چرائی ہے، جس کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے نرملا مغانی نے انہیں دس کروڑ روپے کا نوٹس بھیجا ہے۔

نرملا نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 2021 میں ایک بڑا بریک ملنے کی امید پر زلفی کو اپنی کمپوزیشنز بھیجی تھی جس کا زلفی نے کوئی جواب نہیں دیا اور اب ان کی بنائی کمپوزیشنز کوک اسٹوڈیو کے ایک گیت میں سامنے آئیں۔

زلفی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس گانے کو استعمال کرنا فوری طور پر بند کریں کیونکہ آپ کے پاس اس کو اپ لوڈ کرنے یا یوٹیوب پر شائع کرنے کا حق نہیں ہے جب تک آپ نرملا سے اس کی باضابطہ طور پر اجازت نہ لیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تو جھوم کو ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ہٹائیں اور پہلے نرملا سے اجازت لیں یا لائسنس حاصل کریں اس کے بعد ہی انٹرنیٹ پر اپلوڈ کریں کیوں کہ یہ نرملا کا حق ہیں۔

Comments

- Advertisement -