تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پب جی گیم: پوتے نے دادا کو لوٹ لیا

نئی دہلی: بھارت میں شہری کو اس وقت دھچکا لگا جب اس کا پوتا پب جی گیم کے نام پر تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے پڑپ کرگیا، لڑکا مسلسل دادا کے بینک اکاؤنٹ سے ٹرانزیکشن کرتا رہا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر ڈوارکا میں پیش آیا، نوجوان نے چالاکی سے دادا کے پینش اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی اور مرحلہ وار پب جی گیم کی اپ گریڈیشن کے لیے پیسے خرچ کرتا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 15 سالہ لڑکا مرحلہ وار پیسے پب جی گیم کے لیے ٹرنسفر کرتا تھا جس کی کل رقم ڈیڑھ لاکھ بنتی ہے، نوجوان کے دادا کو شک ہوا کہ اس کے اکاؤنٹ کے پیسے نکالے گئے ہیں جس پر وہ بینک پہنچا جہاں اسے بتایا گیا کہ مراحلہ وار کتنی رقم نکالی گئی یہ سن کر شہری ہکا بکا رہ گیا۔

بعد ازاں اس نے پولیس کو آگاہ کیا، تحقیقات کے دوران پوتے کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری کی درخواست پر قانونی کارروائی ہوگی بصورت دیگر نہیں ہوسکتی۔

پولیس نے بتایا کہ اس تحقیقات میں سائبر برانچ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -