ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کرونا سے نمٹنے کے لیے سیاست کو ایک طرف رکھ کر مقابلہ کرنا ہے، پرویز الٰہی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ کرونا سے نمٹنے کے لیے سیاست کو ایک طرف رکھ کر مقابلہ کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ سے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے ملاقات کی۔خواجہ برادران نے چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ کرونا سے نمٹنے کے لیے سیاست کو ایک طرف رکھ کر مقابلہ کرنا ہے،آج انسانیت تقاضا کرتی ہے سب یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری خاندان سے ہمارا پرانا تعلق ہے، اس دیرینہ تعلق کو ہم آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے 7 اپریل کو اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے صوبے میں کرونا وائرس کی صورت حال پر نظر رکھنے اور اس کے معاشرے اور صوبائی معیشت پر برے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں سے مشاورت کے بعد 11 ارکان اسمبلی پر مشتمل آل پارٹی مشاورتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 190 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے چار ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں