اشتہار

بابراعظم نے جیت کا کریڈٹ کس کو دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں جیت کا کریڈٹ بولرز کو دیتے ہوئے ٹیم کی کارکردگی کا اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ فاسٹ بولرز کو جاتا ہے بطور کپتان ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں تمام کھلاڑیوں نےحکمت عملی پرعمل کیا۔

سنچری میکر فخرزمان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ فخر نے شاندار سنچری اسکور کی۔

- Advertisement -

کپتان نے بیٹنگ پچ پر عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے بولرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بولرز کی وجہ سے جیت ممکن ہوئی۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 289 رنز کا ہدف با آسانی 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر بیٹر فخر زمان نمایاں رہے جنہوں نے کیوی ٹیم کے خلاف شاندار سینچری اسکور کی، فخر زمان 117 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کی دلکش اننگ میں 13 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

فخرزمان اور امام الحق کے درمیان 124 رنز کی اوپننگ شراکت داری قائم ہوئی، امام الحق 60 رنز بناکر پویلین لوٹے، کپتان بابراعظم نے 45 رنز بنائے اسی کے ساتھ وہ انٹرنینشل کرکٹ میں تیز رفتار 12 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے دوسے بیٹر بنے۔

محمد رضوان 42 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں