جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

عمران خان کو ملنے والی گھڑی کس کو فروخت کی گئی؟ اے آر وائی نے پتا لگا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بطور وزیر اعظم ملنے والا گھڑی کا تحفہ کس کو فروخت کیا گیا؟ اس کا اے آر وائی نیوز نے پتا لگا لیا ہے۔

پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں انکشاف کیا گیا کہ گھڑی اسلام آباد میں شفیق نامی تاجر کو فروخت کی گئی، شفیق نامی تاجر نے گھڑی 5 کروڑ 10 لاکھ روپے میں خریدی تھی۔

شفیق نے متحدہ عرب امارات کے تاجر اویس مرچنٹ کو گھڑی 6 کروڑ 10 لاکھ روپے میں فروخت کی، پھر اویس مرچنٹ نے امارات کی ایک شخصیت کو گھڑی فروخت کی۔ عمر فاروق ظہور اس شخصیت کے قریبی سمجھے جانے والوں میں سے ہے۔

- Advertisement -

سابق وزیر اعظم عمران خان کی گھڑی لینے والا شفیق سرکاری ملازم ہے۔ گھڑی کے خریدار شفیق نے توشہ خانہ میں بھی فرائض سر انجام دیے۔

عمر فاروق نامی شخص نے عمران خان کو دی گئی گھڑی خریدنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی شہزادے نے جو گھڑی عمران خان کو تحفے میں دی وہ میں نے خریدی ہے۔

جبکہ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عمر فاروق ایک فراڈ شخص ہے، اگر عمر فاروق سچ کہہ رہا ہے تو کوئی ویڈیو دکھائیں۔

پی ٹی آئی کے راہنما عثمان ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ عمر فاروق میرا پڑوسی ہے، عمر فاروق کا وزیر دفاع خواجہ آصف سے رابطہ ہے، تحقیق کر کے پتا چل جائے گا کہ اس سب سے خواجہ آصف کا تعلق ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں