منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

22 سالہ ماریہ کے قتل کی ویڈیو بنانے والے بڑے بھائی، بھابھی کا ہولناک انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے میں 22 سال کی ماریہ کے قتل کی ویڈیو بنانے والے بڑے بھائی اور بھابھی نے ہولناک انکشافات کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے چک 477 میں بھائی کے ہاتھوں 22 سالہ قتل مقتولہ کے بھائی شہباز اور بھابھی نے اےآر وائی نیوز سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ بہن ماریہ نے اپنے ساتھ زیادتی کا بتایا تھا۔

بھائی شہباز نے کہا کہ افطاری کے بعد جب بہن نے مجھ سے شکایت کی تو میں نے اپنے والد اور بھائی سے بات کی، لیکن جب میں باہر آیا تو والد اور بھائی نے میرے آنکھوں کے سامنے بہن کو قتل کیا۔

- Advertisement -

22 سالہ ماریہ کو قتل کرنے والے بھائی اور باپ گرفتار

شہباز نے کہا کہ ماریہ کو بچانے آیا تو بھائی اور والد نے میری بیٹیوں کو مارنے کی دھمکی دی جس کی وجہ سے وہ مزاحمت نہیں کرسکے، لیکن میں نے فون کال کے بہانے بہن کے قتل کی ویڈیو بنالی۔

بھابھی نے بتایا کہ جب ہم نے ماریہ سے ملاقات کی تو اس کے ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے تھے، شہباز نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ ہے کہ پولیس میری مدعیت میں مقدمہ درج کرے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا تھا، 22 سالہ ماریہ کو ہولناک طریقے سے قتل کیا گیا، سگے بھائی نے گھر والوں کے سامنے بہن کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا۔

قتل کے وقت کمرے میں باپ اور بھابھی سمیت دیگر موجود تھے، قاتل فیصل نے تین منٹ تک ماریہ کا منہ تکیے سے دبائے رکھا اور مرنے کی تصدیق کرنے کے بعد رُکا، پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 17 اور 18 مارچ کی درمیانی رات ماریہ کو قتل کر کے خاموشی سے تدفین کردی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں