پیر, جون 17, 2024
اشتہار

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ماریہ قتل کیس میں اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

صوبے پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں باپ اور بھائی کے ہاتھوں ماریہ قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں غیرت کے نام پر باپ اور بھائی کے ہاتھوں 22سالہ ماریہ کے قتل کے معاملے میں پولیس نے مقتولہ کے دوسرے بھائی شہباز اور اس کی بیوی سمیرا کو بھی گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ویڈیو بنانے والے بھائی شہباز اور اسکی بیوی کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا دونوں کو ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا جائے گا جبکہ ان کے ڈی این اے نمونے بھی حاصل کر  لیے گئے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں مبینہ طور پر بھائی نے اپنے والد، بڑے بھائی اور بھابھی کی موجودگی میں بہن کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا۔

یہ واقعہ 17 اور 18 مارچ کی رات پیش آیا تھا اور اہل خانہ نے ماریہ کو گاؤں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا تھا، قتل کے دوسرے دن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کی، اطلاعات کے مطابق ایک وکیل نے اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔

جس کے بعد پولیس نے پولیس نے بھائی اور والد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں