تازہ ترین

سونے کی قیمت میں کمی، ڈالر مزید مہنگا

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری رہا جبکہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 29 پیسے مہنگا ہوکر 227 روپے 41 پیسے پر بند ہوا جبکہ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکوں کی جانب سے درآمد کنندگان کو ڈالر 227 روپے 80 پیسے تک فروخت کیا گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرزکے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر دوسو چونتیس سے دوسو اڑتیس روپے تک میں فروخت ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے بینکوں پر درآمد کنندگان کی جانب سے ایل سیز کھولنے کا دباؤ ہے جس سے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔

سونے کی قیمت میں معمولی کمی

دوسری جانب سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 85  ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 58 ہزار 693 روپے رہی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالرز اضافے سے 1871 ڈالرز فی اونس رہا۔

Comments

- Advertisement -