ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

‘آج اور کل کا دن سیاست میں اہم ، 48 گھنٹے میں فیصلے ہوجائیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج اور کل سیاست میں اہم فیصلے ہونے جارہے ہیں، زرداری نے ن لیگ سےبدلہ لیا ہے، یہ ملک ان سےنہیں چل رہا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرداری نےن لیگ سےبدلہ لیاہے، یہ ملک ان سےنہیں چل رہا،

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج اورکل کا دن سیاست میں اہم ہیں، اسلام آباد،راولپنڈی اورکہیں اور بھی فیصلے ہونے جارہےہیں ، اڑتالیس گھنٹے میں فیصلے ہوجائیں گے۔

- Advertisement -

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت تبدیلی کا ماسٹر پلان بنانے والا عقل کا اندھا تھا، ماسٹرپلان بنانے والے کوعلم نہیں تھا عمران اتنا مقبول ہوجائے گا.

آزادی مارچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 20 مئی کوعمران خان ملتان سے کال دے گا،خان کی اپنی سیاست ہے،میں ان کےساتھ ہوں۔

نواز شریف سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ آج سارے ملک میں چور اور غدار نعرہ ہے، نوازشریف کواب ملک میں آنے سے کون روک رہاہے، نوازشریف جس جہازمیں آئیں گےاس میں چور کے نعرے لگیں گے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے میں ایک ہی کام ہورہاہے،حمزہ، فریال،شہباز،آصف کے کیس کیسے ختم کریں ، ایف آئی اےمیں لوگ چھٹیوں پرجارہےہیں، تحقیقاتی افسران کو ہٹا کر اپنے بندےلگائے جا رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں اداروں کےساتھ ہوں ان کوپاکستان کی ریڑھ کی ہڈی سمجھتاہوں، ادارےآگےبڑھیں ،عوام کاایک ہی مطالبہ ہےکہ الیکشن ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اگریہ ملک ڈیفالٹ ہوجاتاہے توہمارے نیوکلیئرسسٹم کوخطرہ ہے، ملک ان سےنہیں چل رہا کیونکہ زیادہ ترپارٹیاں الیکشن کی حامی ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ مقصودچپڑاسی کےاوپر40ارب کاکیس ایف آئی اے واپس لیناچاہتی ہے، ڈی جی ایف آئی اے کو کیوں ہٹایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں