ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

سونے کی قیمت میں آج کتنا اضافہ ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 1800 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 76 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1543 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 797 روپے ہوگئی۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 18 ڈالر اضافے کے بعد 2660 فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 3050 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

ڈالر کی قدر میں کمی

اسٹیٹ بینک کا بتانا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر 22 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 277.74 روپے سے کم ہوکر 277 روپے 52 پیسے پر بند ہوا۔

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں