جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے اضافہ ہوا۔

جیولرز ایسوسی ایشن عہدیداران نے بتایا کہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 17 ہزار 600 روپے پر پہنچ گئی۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ  943 روپے کے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ  ایک لاکھ 86 ہزار 557 روپے ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کے اضافے سے 2030 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 70 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 620 روپے ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں