تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

ملک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی کے بعد سونے کی قیمت بھی کم ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 4200 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 58 ہزار300 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا اورعالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر اضافے سے 1762 ڈالر فی اونس ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ 8 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا تھا۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر 57 پیسے سستا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر 239.94 روپے سے کم ہوکر 239.37 روپے پر بند ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 11 کاروباری روز سے مسلسل ڈالر کی قدرمیں اضافے کے بعد ریکوری دیکھی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -