منگل, اکتوبر 22, 2024
اشتہار

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور سونے کی قیمت تاریخکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت دو لاکھ 82 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 429 روپے بڑھ کر دو لاکھ 42 ہزار 27 روپے رہی۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا ہے، سونا 5 ڈالر اضافے سے 2726 ڈالر فی اونس رہا۔

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں