جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 83 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 43 ہزار 227 روپے رہی۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 7 ڈالر اضافے سے 2735 ڈالر فی اونس رہا۔

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں