پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

’’آج دل بہت بھاری ہے، اس نہج پر حالات نہیں پہنچنے چاہیے تھے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ آج دل بہت بھاری ہے، اس نہج پر حالات نہیں پہنچنے چاہیے تھے، مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے۔

اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رؤف حسن کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے، بیرسٹر گوہر بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات سے متعلق رائے لینے گئے تھے۔

رؤف حسن نے کہا کہ لڑائی کی کوئی وجہ نہیں تھی بات چیت سے مسئلہ حل ہوسکتا تھا، ہماری طرف سے مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے ہوتے ہیں، دوسری طرف سے مذاکرات کیلئے سنجیدگی نہیں تھی۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر گوہر کو کیا ہدایات ملیں نہیں معلوم، فائنل کال بانی پی ٹی آئی کی ہے اور وہ ہی اس کو تبدیل کرسکتے ہیں۔

ہمارامؤقف ہے کہ مینڈیٹ چور جماعتوں کیساتھ بات نہیں ہوسکتی، 21 نومبر سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے گئے تھے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوسکی تھی جبکہ 21 نومبر ڈیڈلائن تھی۔

رؤف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ 21 نومبر سے پہلے مذاکرات کرلیں مگرنہ ہوسکے، 21 نومبر کی ڈیڈلائن کے بعد فائنل کال پرعملدرآمد شروع کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں