راولپنڈی : تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آج عمران خان حکومت کے سامنے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈز رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے یوم انقلاب کے حوالے سے بیان میں کہا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے عظیم الشان اسٹیج تیار ہوگیا ہے ، جہاں عمران خان لاکھوں شرکا سے خطاب کریں گے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ رات سےہی ہزاروں کی تعدادمیں لوگ مری روڈپرموجودہیں اور لوگ بڑی بے تابی سے اپنے لیڈر کا انتظار کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج عمران خان حکومت کے سامنے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈزرکھیں گے، فچارٹر آف ڈیمانڈز کا پہلا نقظہ فری اور فوری الیکشن ، دوسرا نقظہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کا قیام اور تیسرا نقظہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی منصفانہ،غیر جانبدارانہ تحقیقات ہے۔
حقیقی آزادی مارچ پاکستان کو سنوارنے کے لئےاہم سنگ میل ثابت ہو گا ، آج کا دن یوم انقلاب ہے جو پاکستان کا مقدر بدلنے جا رہا ہے۔