کراچی: سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج اچانک ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا ہے، اور سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اس پورے ہفتے میں صرف گزشتہ روز ہی سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
تاہم آج ایک بار پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں یکمشت 2 ہزار 200 سو روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، نئے اضافے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 16 ہزار 600 روپے کا ہو گیا ہے۔
- Advertisement -
10 گرام سونا 1886 روپے اضافے سے 1 لاکھ 85 ہزار 614 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2550 روپے پر مستحکم رہی، دوسری طرف عالمی بازار میں سونا 20 ڈالر اضافے سے 2006 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔