اشتہار

پی ٹی آئی کی ’’الیکشن کراؤ ملک بچاؤ‘‘مہم کا دائرہ ملک بھر میں پھیل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی کی الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم کا دائرہ ملک بھر میں پھیل گیا ہے اور آج کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان کا نعرہ الیکشن کراؤ اور ملک بچاؤ اب ایک مہم بن گیا ہے اور اس کا دائرہ پاکستان بھر میں پھیل گیا ہے۔

آج اس سلسلے میں کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے بڑے شہروں میں الیکشن کراؤ، ملک بچاؤ نعرے کے ساتھ ریلیاں نکالی جائیں گی جس میں پی ٹی آئی ذمے داران، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ااور کارکنوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

- Advertisement -

لاہور میں ریلی کا آغاز دوپہر 2 بجے تحریک انصاف کے جیل روڈ پر قائم دفتر سے کیا جائے گا۔

کراچی میں ماڈل ٹاؤن، شاہ فیصل، ناظم آباد، اورنگی، گلشن اقبال سے ریلیاں نکالی جائیں گی۔
پشاور کی ریلی دن ڈھائی بجے جی ٹی روڈ بی آر ٹی اسٹاپ چغل پورہ سے شروع ہوگی جب کہ بلوچستان میں ژوب کے مقام پر ریلی کی قیادت سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کریں گے۔

اس کے علاوہ جھنگ، ساہیوال، چنیوٹ، پاک پتن سمیت دیگر شہروں میں بھی بڑی ریلیوں کے انعقاد کی تیاریاں مکمل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں