پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

رؤف صدیقی ضمانت پر رہا،پی آئی بی میں پُرتپاک استقبال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی روف صدیقی کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے ،سینٹرل جیل سے وہ ڈاکٹر فاروق ستار اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پی آئی بی پہنچنے جہاں اُن کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

پی آئی بی میں واقع ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی دفتر پر میڈیا سے گفتگو کتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی روف صدیقی کا کہنا تھا کہ میری ضمانت پر رہائی اس بات کی غماز ہے کہ ہم حق پر ہیں اور جلد اس کیس سے باعزت بری ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں پر ایسے کڑے وقت آتے رہتے ہیں، مقدمات بھی بنتے ہیں پیشیاں بھی جھیلنی پڑتی ہیں اور قید و بند کی صعوبتوں سے بھی گذرنا پڑتا ہے،اللہ کا شکر ہے کہ میں اس سارے امتحان میں ثابت قدم رہا۔

اسی سے متعلق : وسیم اختر،انیس قائم خانی، اورروف صدیقی کو سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا

رؤف صدیقی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے شاندار استقبال کرنے پر شکر گذار ہوں جب کہ جیل میں قید میں ایم کیو ایم رہنماؤں میئر کراچی وسیم اختر،کنور نوید جمیل،شاہد پاشا،گلفراز خٹک اور قمر منصور کا بھی شکر گذار ہوں جنہوں نے حوصلہ بندھائے رکھا۔

rauf-post-2

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے عوام اور کارکنان کو خوشخبری سنائی کہ جلد دیگر کارکنان اور رہنما بھی رہا ہوں گے اور ہمارے درمیان ہوں گے۔

rauf-post-1

قبل ازیں رؤف صدیقی اپنی رہائی کے بعد سینٹرل جیل کے باہر موجود سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار سمیت رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم،اراکین صوبائی اسمبلی عظیم فاروقی،جمال احمد،رؤف صدیقی کے اہلِ خانہ اور کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں