منگل, فروری 25, 2025
اشتہار

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم جبکہ پنجاب میں بارش کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ پنجاب میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج پنجاب اور پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی ،حیدرآباد، سکھر، کوئٹہ، قلات، بارکھان، تربت، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا اور ڈی آئی خان میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

ملک کے شہر راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو، سبی اور نوکنڈی میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں بونداباندی سے موسم خوشگوار

یاد رہے کہ دو روز قبل محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں کے لیے خشک سالی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ معمول سے کم بارش ہونے کے باعث سندھ کے مختلف حصے معتدل سے شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ خشک سالی سے ملتان، میانوالی اور ارگرد کے علاقے بھی متاثر ہیں۔

واضح رہے کہ خشک سالی سے متعلق محکمہ موسمیات نے یہ دوسرا الرٹ جاری کیا تھا، اس سے قبل جون میں خشک سالی سے متعلق پہلا الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں