تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

مزیدار کشمش والے شامی کباب بنایئے

شامی کباب تو سب ہی کو پسند ہوتے ہیں لیکن اگر شامی کباب کو کچھ الگ طریقے سے بنایا جائے تو اس کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔ آج ہم کو ایسا ہی کچھ منفرد طریقہ بتا رہے ہیں۔

:کشمش والے شامی کباب بنانے کی ترکیب

:اجزا

قیمہ: 1 کلو

دال چنا: آدھا پاؤ

دار چینی: 1 ٹکڑا

انڈے: 3 عدد

ابلا انڈہ: 1 عدد

کشمش: 1 بڑا چمچ

پیاز: 3 عدد

لہسن: 5 جوئے

الائچی: 2 عدد

ادرک: 1 عدد

زیرہ سیاہ: 1 چمچ

نمک، گھی: حسب ضرورت

:ترکیب

پسا ہوا قیمہ، کترا ہوا لہسن، پیاز کی گڈی، ادرک، دار چینی، الائچی لونگ، 2 سرخ مرچ، زیرہ سیاہ اور دال کو ملا کر اس میں 2 گلاس پانی ڈال کر ابال لیں۔

پانی خشک ہو جائے تو نمک چھڑک کر اتار لیں۔

اسے ٹھنڈا کر کے باریک پیس کر انڈوں میں ملا دیں۔

اب باقی سبز مرچ، پیاز کی دوسری گڈی، ابلا ہوا انڈہ سب باریک کاٹ کر کشمش میں ملا دیں۔

اس کے بعد اس کی ٹکیاں بنا کر انہیں ڈبل روٹی کا چورا لگا کر تل لیں۔

مزیدار کشمش والے شامی کباب تیار ہیں۔

Comments

- Advertisement -