تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بچی پانچویں منزل کی گرل سے لٹک گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو جاری

بیجنگ : ننھے بچوں کو بلندی پر یا کھڑکیوں کے قریب بٹھانا یا بلند رہائشی عمارت میں بچوں کو تنہا چھوڑنا خطرناک ہوسکتا ہے جس کا ثبوت یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے جس میں ایک ننھی بچی کھڑکی کی ریلنگ میں پھنس کر پانچویں سے لٹک گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر چین کے شمالی صوبے گونژنگ میں واقع ایک رہائشی عمارت سے بچی کے لٹکنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جو حرکت قلب روکنے کےلیے کافی ہے، ویڈیو میں 2 سالہ بچی کو عمارت کی پانچویں سے نیچے لٹکا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز متاثرہ بچی گھر میں سورہی تھی جب اس کا والد ملازمت کےلیے نکل گیا اور والدہ یہ سوچ کر کہ ابھی بچی سورہی ہے میڈیکل اسٹور سے دوا لینے چلی گئی۔

اس دوران 2 سالہ بچی نیند سے جاگی اور والدین کو ڈھونڈتی ہوئی کھڑکی آگئی اور ریلینگ سے نیچے دیکھتی ہوئی اچانک ریلنگ پر لٹک گئی اور صرف اس وجہ محفوظ رہی کہ اس کا سر لوہے کی سلاخوں کے درمیان پھنس گیا تھا۔

بچی کے رونے کی آوازیں سن کر لی نامی پڑوسی نے بچی کے والدین کو مطلع کرنے کی بہت کوشش کی لیکن معلوم ہوا کہ گھر میں تالا لگا ہے اور والدین کہیں باہر گئے ہیں جس کے بعد لی ایک اور پڑوسی کے ساتھ ملکر گھر کا دروازہ توڑ کر اندر گئے اور بچی کو احتیاط سے ریلینگ سے نکالا۔

لی نے میڈیا کو بتایا کہ جب میں اور ایک جوان متاثرہ بچی کے گھر پہنچے تو دیکھا کہ گیٹ پر تالا لگا ہے جس کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ گیٹ توڑ کر اندر جاتے ہیں اور 2 سالہ بچی کو بچاتے ہیں، ہم نے 10 منٹ کی محنت کے بعد بچی کو بحفاظت بچا لیا ذرا اور دیر ہوتی تو بچی نیچے گرجاتی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بچی کو ریسکیو کرنے کے کچھ لمحے بعد اس کی ماں گھر پہنچی تو سارا معاملہ پتہ چلا جس پر خاتون نے پڑوسیوں سمیت تمام لوگوں سے معافی مانگی کے ان کی وجہ سے سب کو پریشان ہونا پڑا اور کمسن بچی کی جان بچانے پر پڑوسیوں کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ چین میں چھوٹے بچوں کو گھر میں تنہا چھوڑنے پر والدین کو سزا دی جاتی خصوصاً اس وقت جب گھر میں تنہا بچے کی کسی حادثے کے باعث موت ہوجائے یا اسے گہر زخم آجائیں، لیکن اس کیس میں امید کی جارہی ہے کہ متاثرہ بچی کی والدہ کو سزا نہیں دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -