جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

شارجہ: 18 ماہ کی بچی کے بالکونی سے گرنے پر والدین کیخلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ : پبلک پراسیکیوٹر نے اٹھارہ ماہ کی بچی کو گھر پر تنہا چھوڑنے کے جرم میں والدین کے خلاف لاپراہی برتنے کا مقدمہ کا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے علاقے کلبہ میں واقع رہائشی عمارت میں مقیم 18 ماہ کی بچی اچانک بالکونی سے باہر گر گئی۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کو شدید زخمی حالت میں عمارت میں مقیم دیگر افراد نے اسپتال پہنچایا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے عمارت سے گرنے سے متعلق اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے جائے کا دورہ کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ بچی گھر میں اکیلی تھی جس کے باعث وہ کھیلتے ہوئے بالکونی سے باہر گِر گئی، والدین بچی کو بغیر کسی نگرانی کے گھر میں اکیلا چھوڑ پر گئے ہوئے تھے۔

اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شارجہ پولیس نے پبلک پراسیکیوٹر کی شکایت پر متاثرہ بچی کے والدین کے خلاف لاپراہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شارجہ پولیس نے ریاست بھر میں بچوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کےلیے مہم شروع کی ہوئی ہے، پولیس کی جانب سے والدین سے گزارش کی جارہی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کھڑکی اور بالکونی کے قریب نہ کھیلنے دیں۔

شارجہ پولیس کی جانب سے والدین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے کم سن بچوں کو گھر میں اکیلا نہ چھوڑیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں