فلوریڈا: ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہل کاروں کے ہاتھوں ایک بچی سمیت چار افراد کے قتل کے بعد پاکستانی پولیس کا افسوس ناک طرزِ عمل شہ سرخیوں میں ہے، لیکن ادھر مہذب ملک کی پولیس نے بھی اسی طرح ایک کیس کا سامنا کیا۔
فلوریڈا کی پولیس نے ایک کار سوار جوڑے کو گرفتار کرنے کے لیے روکا، تو اسلحہ تانے پولیس اہل کاروں کو دیکھ کر دو سالہ ننھی سی جان بھی کار سے نکل کر ہاتھ اوپر اٹھا کر آ گئی۔
[bs-quote quote=”والدین کو گرفتاری کے لیے ہاتھ اٹھائے دیکھ کر دو سالہ بچی نے بھی ہاتھ اٹھا لیے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ ایک معصوم گڑیا ’ہینڈز اپ‘ کرتے ہوئے کار سے نکل کر پولیس اہل کاروں کے پاس جا رہی ہے۔
تاہم فلوریڈا پولیس نے ننھی بچی کو گرفتاری پیش کرتے دیکھ کر بندوقیں نیچی کر دیں، اور بچی کو پچکارنے لگے۔
پولیس اہل کار نے کہا ’سویٹی، اپنے ہاتھ نیچے کر لو، سب ٹھیک ہے، اپنی ممی کے پاس جاؤ، تم ٹھیک ہو، وہ رہی تمھاری ممی۔‘
یہ بھی پڑھیں: امریکی ریاست الباما میں ہوا کے بگولے نے تباہی مچا دی
پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ دو افراد نے ایک اسٹور کے آؤٹ لیٹ میں چوری کی ہے اور ایک کے پاس بندوق بھی ہے، اور وہ نیلی گاڑی میں جا رہے ہیں، جس پر پولیس نے نیلی پک اپ کو روکا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو افراد کو چوری کے کیس میں جرمانہ کیا گیا ہے، جب کہ گاڑی سے برآمد بندوق چھرے والی نکلی، تاہم دو سالہ بچی کی ماں پر کوئی جرمانہ نہیں کیا گیا۔