تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کمسن بچی نے والد کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

بچوں کی ابتدائی حرکتیں ہمیشہ سے خوشگوار یادیں بن جاتی ہیں جیسے پہلی بار چلنا، بولنا یا کچھ ٹھوس غذا لینا وغیرہ۔

یہ حسین لمحات والدین زندگی بھر یاد رکھتے ہیں اور بڑھتی عمر کے ساتھ اولاد کو خوشی خوشی بتا کر ماضی کی خوشگوار یادوں کا لطف اٹھاتے ہیں۔

ویسے تو بچوں کے دلچسپ واقعات کی ویڈیوز آئے دن وائرل ہوتی ہیں جس میں بچوں کی شرارتیں اور ان کی ذہانت دیکھ کر بڑے بڑے دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں والد مکی ماؤس کی کتاب مزاحیہ انداز میں پڑھ رہے ہیں اور کمسن بچی اس پر مختلف انداز میں مسکرا کر خوب محظوظ ہورہی ہے۔

ستائیس سیکنڈ کی ویڈیو کلپ میں والد کے کتاب پڑھنے اور بچی کے مختلف انداز سے مسکرانے کی آوازیں واضح طور پر سنی جاسکتی ہیں۔

کمسن بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، ویڈیو کو دو ملین سے زائد ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور 21 ہزار سے زائد صارفین نے اسے ری ٹویٹ کیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے اپنے بچوں کے حوالے سے یادیں بھی شیئر کریں، ایک صارف نے لکھا کہ ’میری بیٹی بھی سونے سے قبل کہانیاں سننا پسند کرتی تھی۔‘

ایک اور صارف نے کا کہنا تھا کہ ’میرا بیٹا جب چھوٹا تو اس کی شرارتیں میرے چہرے پر مسکراہٹ لانے کی وجہ بن جاتی تھیں، اور جب میں اس پر ردعمل دیتا تھا تو اس کی مسکراہٹ اور بڑھ جاتی تھیں۔

Comments

- Advertisement -