نیویارک میں ٹشو پیپر سے بنے عروسی ملبوسات کا مقابلہ منعقد ہوا۔ تقریب میں شریک دلہنوں نے لباس کے ساتھ ساتھ تاج، زیورات اور اسکارف بھی ٹشو پیپر کے بنے ہوئے استعمال کیے۔
امریکا کے شہر نیویارک میں یہ مقابلہ پچھلے 12 سال سے منعقد کیا جارہا ہے۔
مقابلے میں شامل تمام ملبوسات نہایت خوبصورت اور منفرد تھے۔
ججز کے مطابق ہر لباس ایسا تھا کہ اسے کوئی بھی اپنی شادی کے دن پہننے کے لیے منتخب کر سکتا ہے۔
مقابلے میں بروکلین کی رہائشی وین ٹران کو فاتح قرار دیا گیا۔
مقابلہ میں 1500 ڈیزائنرز نے حصہ لیا تھا۔
فاتح کو 10 ہزار ڈالرز کا چیک بھی دیا گیا۔