تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

کرونا وائرس: ماسک ، ٹوائلٹ پیپرز کی قلت، عوام کے لیے اخبار کے صفحات بڑھا دیے

کینبرا: آسٹریلیا میں بھی کرونا وائرس کی وجہ سے عوام  نے ماسک خرید کر اسٹاک کرلیے جس کے بعد لوگ ٹوائلٹ پیپر خریدنے لگے ہیں۔

آسٹریلوی شہریوں کو  اب فکر ہے کہ کہیں مارکیٹ سے ٹوائلٹ پیپرز بھی ختم نہ ہوجائے، یہی وجہ ہے کہ عوام آسٹریلیا میں ٹوائلٹ پیپرز کی مانگ میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا۔

ٹوائلٹ پیپرز کی خریداری بڑھنے کے بعد مارکیٹ سے ٹشو پیپرز غائب ہوگئے ہیں۔

اس بحران کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا کے روزنامہ اخبار نے شمارے میں آٹھ صفحات کا اضافہ کرنے کا اعلان کردیا۔

این ٹی نیوز کے مطابق اخبار میں 8 صفحات کا اضافہ اس لیے کیا جارہا ہے کہ تاکہ شہری ایمرجنسی میں ٹوائلٹ پیپر کی جگہ اخبار کا کاغذ استعمال کرسکیں اور انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اخبار نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ’ٹوائلٹ پیپر کرائسس‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ہاں، ہم نے 8 صفحات کا اضافہ کیا ہے۔‘

پہلے صفحے پر ایک پیغام بھی جاری کیا گیا جس میں لکھا گیا ہے کہ ’ہم نے اخبار کے اندر آپ (عوام) کے لیے 8 صفحات مختص کردیے تاکہ ہنگامی حالات میں انہیں استعمال میں لایا جائے‘۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے تمام چھوٹے بڑے شاپنگ مالز میں ٹشو پیپرز، ٹوائلٹ پیرز اور ہینڈ سینیٹائزرز سمیت روزمرہ استعمال کی اشیا کی قلت ہے کیونکہ لوگوں کو مارکیٹیں بند ہونے کا خوف ہے۔

دوسری جانب حکومت عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افراتفری پھیلانے سے گریز کریں، کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا میں ابھی تک کرونا وائرس سے تین ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ 74 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -