تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کورونا وائرس: ٹوکیو کا مشہور ڈزنی پارک بھی دو ہفتوں کےلیے بند

ٹوکیو : ہلاکت خیز کورونا وائرس کے خوف سے جاپان کا مشہور ڈزنی لینڈ پارک اور ڈزنی سی دو ہفتوں کے لیے بند کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے مہلک ترین کورونا وائرس نے ساری دنیا میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے جس کا اثر ڈزنی لینڈ پارک پر بھی پڑرہا ہے۔

جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں واقع دو ڈزنی ریسارٹس، ڈزنی لینڈ اور ڈزنی سی کے آپریٹر نے جمعے کے روز میڈیا کو بتایا کہ نئے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے باعث پارک کو دو ہفتوں کےلیے بند کردیا گیا ہے۔

آپریٹر نے بتایا کہ حکومت نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے عملی اقدامات کرتے ہوئے پارک کو 15 مارچ 2020 تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آپریٹر اورینٹل لینڈ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ 16 مارچ بروز پیر سے ڈزنی میں دوبارہ سے کام شروع ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہ فی الحال ہم 16 مارچ کو پارک کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن مشتقبل کی پیشرفتوں کو دیکھتے ہوئے اور سرکاری اداروں کے مشورے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ پارک کب کھولنا ہے۔

خیال رہے کہ ڈزنی لینڈ اور اس کے دیگر پارکس ہر 3 کروڑ سیاحوں کی میزبانی کرتا ہے، یہ ٹوکیوں آنے والے سیاحوں میں مقبول ترین مقامات ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اس وقت اٹھانا پڑا جاپانی حکومت وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے عملی اقدامات اٹھانا شروع کیے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس اب تک جاپان میں 4 افراد کی موت کا باعث بن چکا ہے جبکہ 200 افراد مزید متاثر ہیں۔

جمعرات کی رات، وزیر اعظم شنزو آبے نے ملک بھر کے اسکولوں کو ایک ماہ کےلیے بند رہنے کی تاکید کی تھی اور حکومت نے شہریوں سے اپیل کی تھی بغیر ضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور اجتماعات میں بھی جانے سے گریز کریں۔

Comments

- Advertisement -