جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ٹوکیو اولمپک 2020‌: بھارتی پہلوان بھی عبرتناک شکست سے دوچار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی کی ناکامیوں کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، ہاکی وویمنز ٹیم سمیت 18 سے زائد کھلاڑیوں کے ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی پہلوان دیپک پونیا بھی ٹوکیو اولمپکس 2020 میں میڈل حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو میں جاری اولمپکس 2020 میں بھارت کے کھلاڑی بدترین شکست سے دوچار ہوکر وطن واپس جارہے ہیں، حال ہی میں بھارتی پہلوان دیپک پونیا کا نام بھی ناکام بھارتی کھلاڑیوں میں شامل ہوگیا ہے جو ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔

ساتھ ہی دیپک پونیا کے غیر ملکی کوچ موراڈ گیڈریو کو بھی ایونٹ سے باہر کردیا گیا ہے کیوں کہ انہوں نے دیپک پونیا کے میچ کے بعد ریفری کے کمرے میں جاکر اسے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

- Advertisement -

ریفری پر حملے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عالمی کشتی ورلڈ ریسلنگ باڈی (ایف آئی ایل اے) نے فوراً آئی او سی کو اس معاملے کی اطلاع دی اور تادیبی سماعت کے لئے ہندوستانی کشتی ایسوسی ایشن کو بھی بلایا گیا۔

کمیٹی نے بھارتی کشتی ایسوسی ایشن سے موراڈ کے خلاف کارروائی سے متعلق پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ موراڈ کو معطل کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موراڈ نے 2004 کے اینتھیس اولمپک کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد اپنے حریف پر حملہ کردیا تھا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موراڈ گیڈریو خود ایک پہلوان رہے ہیں اور بیجنگ اولمپک 2008 میں 74 کلو گرام زمرے میں سلور میڈل جیت چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپک اچھا کھیل پیش کرکے سیمی فائنل تک پہنچے میں کامیاب رہے لیکن امریکا کے ڈیوڈ مورس ٹیلر انہیں سیمی فائنل میں عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں