مشہور زمانہ امریکی اداکار ٹام کروز اور اسپینش اداکارہ آنا ڈی آرمس کے درمیان دوستی اور تعلق کا رشتہ کھٹائی میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔
اس حوالے سے ان دنوں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ ٹام کروز ایک بار پھر محبت کے معاملے میں مشکلات کا شکار ہیں کیونکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ انا ڈی آرمس کے ساتھ ان کا مبینہ رشتہ شاید ختم ہونے کے قریب ہے۔
62سالہ ٹام کروز جو "مشن امپاسبل” فلموں کے ہیرو ہیں، اپنی ذاتی زندگی میں بھی ایک ناممکن مشن پر نکلے ہوئے ہیں۔
وہ انا ڈی آرمس کو اپنا مستقبل کا جیون ساتھی بنانا چاہتے ہیں لیکن 37 سالہ اسپینش اداکارہ شاید اس رشتے سے پیچھے ہٹ رہی ہیں کیونکہ انہیں ٹام کروز کے ساتھ جڑی شہرت اور میڈیا کی توجہ پسند نہیں۔
ریڈر آن لائن کی رپورٹ کے مطابق خوبرو اداکارہ انا ڈی آرمس کو ٹام کروز کے ساتھ کام کرنا اچھا ضرور لگتا ہے لیکن وہ اس توجہ اور شہرت سے گھبرا رہی ہیں جو ٹام کروز کی ساتھی ہونے کے ناطے ان کی زندگی کا حصہ بن جائے گی۔
ایک قریبی ذریعے نے بتایا کہ اداکارہ یہ نہیں چاہتیں کہ ان کی ذاتی زندگی مسلسل میڈیا کی نظروں میں رہے، وہ پہلے ہی کسی بھی رومانوی تعلق سے باہر نکلنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔”
خوبرو اداکارہ انا ڈی آرمس ’نائیوز آؤٹ‘ اور ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ جیسی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ذاتی زندگی اور عوامی زندگی کے درمیان ایک واضح حد بندی ہونی چاہیے تاکہ دوسروں کو بھی اور خود کو بھی معلوم ہو کہ کہاں رکنا ہے۔”
اگرچہ انا ڈی آرمس نے ٹام کروز کے ساتھ کسی بھی رومانوی تعلق کی تصدیق نہیں کی لیکن افواہیں اب بھی گردش کر رہی ہیں۔
انہوں نے یہ ضرور واضح کیا ہے کہ وہ اپنی نجی زندگی کو عوام کی نظروں سے دور رکھنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کبھی کبھی ہمیں اچانک رک جانا پڑتا ہے تاکہ لوگ ہماری حقیقت کو پہچان سکیں۔”
دوسری جانب ٹام کروز نے انا ڈی آرمس کی خوب تعریف کی ہے اور انہیں "بہت باصلاحیت” قرار دیا ہے۔ انہوں نے ان کی سنجیدہ اور مزاحیہ اداکاری کی صلاحیتوں کو سراہا لیکن انا ڈی آرمس کی جانب سے نجی زندگی کی وجہ سے اس رشتے کا مستقبل زیادہ روشن نظر نہیں آتا۔
آج کل یہ جوڑی کئی پروجیکٹس پر ساتھ کام کر رہی ہے اور دونوں نے آئندہ مشترکہ منصوبوں پر خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔
لیکن ذرائع کا ماننا ہے کہ جہاں ٹام کروز اس رشتے کو سنجیدہ بنانے کی امید رکھتے ہیں، وہیں انا ڈی آرمس اسے صرف پیشہ ورانہ سطح تک ہی رکھنا چاہتی ہیں۔
ویسے اگر ٹام کروز کا ماضی دیکھا جائے تو ان کی محبت کی تلاش واقعی ایک "ناممکن مشن” ہی لگتی ہے۔