پیر, اپریل 21, 2025
اشتہار

ٹام کروز کے غصے پر سیٹ کے 5 افراد کام چھوڑ چلے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کے غصے پر فلم مشن امپاسیبل 7 کے سیٹ پر موجود 5 ارکان کام چھوڑ کر چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز نے گزشتہ روز کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر فلم مشن امپاسیل 7 کے سیٹ پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کام چھوڑنے کی دھمکی دی تھی لیکن ان کا یہ غصہ کریو کے 5 ممبران کو برا لگ گیا اور وہ سیٹ چھوڑ کرچلے گئے۔

ہالی وڈ میں اس حوالے سے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے اور اکثر افراد ٹام کروز کی حمایت کرتے نظر آرہے ہیں۔

معروف اداکار اور ہدایت کار جارج کلونی نےکہا ہے کہ یہ میرا انداز نہیں ،میں ایسا نہیں کرتا لیکن میں سمجھ سکتا ہوں کہ ٹام نے ایسا کیوں کیا ہے، ان کے پاس بہت سے لوگوں کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے وہ باکل ٹھیک ہیں، لوگوں کو سمجھنا ہوگا اور ذمہ داری کا مظاہرکرنا ہوگاکیونکہ اگر کام بند ہوا تو بہت سے لوگ ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

ٹام کروز کو شوٹنگ کے دوران غصہ کیوں‌ آیا؟

اداکار جوش گیڈکاکہنا ہےکہ اس معاملے میں ٹام کروز درست ہیں، کچھ لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی ہےکہ ٹام اتنے ناراض کیوں ہورہے ہیں، یہ ان کی فلم ہے اگرکورونا کے باعث کچھ ہوا تو فلم بھی متاثر ہوگی۔

امریکی اداکارہ ہوپی گولڈ برگ نے بھی ٹام کروز کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فلم کی تکمیل اور اس میں کام کرنے والے ہر فرد کی صحت کے لیے ضروری ہے وہ کورونا کے حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں اور پروڈیوسر کا کہنا مانیں۔

اطلاعات کے مطابق فلم کے سیٹ پر کئی مہینوں سے تناؤ برقرار تھا اور اس سے قبل بھی بعض افراد ٹام کروز کے رویے کے باعث کام چھوڑ کر جاچکے ہیں تاہم انہوں نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا اور فلم کی شوٹنگ میں مصروف رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں