ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کی پاکستانی مداح سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
امریکا میں مقیم پاکستانی مداح مہراب احمد نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معروف بالی ووڈ اداکار ٹام کروز سے جذباتی ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح اداکار کی فلموں نے انہیں آگے بڑھنے میں مدد کی۔
پاکستانی مداح مہراب احمد کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹام کروز کس طرح اپنے ایک مداح کی باتیں سن رہے ہیں۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہراب ٹام کروز سے نہایت جوش اور خلوص سے بات کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ اداکار کے فلمی سفر نے انہیں زندگی میں آگے بڑھنے اور ہار نہ ماننے کا حوصلہ دیا۔
ٹام کروز نہ صرف اپنے مداح کی باتوں کو غور سے سنا بلکہ ان کی ہمت افزائی بھی کرتے ہیں اور انہیں اسے جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے رہنے کا مشورہ بھی دیا۔
مہراب نے ویڈیو کے ساتھ ایک طویل کیپشن بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میرے لیے ٹام کروز ہمیشہ صرف ایک اداکار نہیں رہے، وہ میری رہنمائی کرنے والا ستارہ رہے ہیں۔
مہراب نے بتایا کہ بچپن سے میں اداکار بننا چاہتا تھا کا تھا لیکن زندگی نے ایک نیا رخ اختیار کیا اور اب میں برطانیہ سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں گریجویٹ ہونے کے بعد بچوں کو مائن کرافٹ کوڈنگ سکھا رہا ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ پھر 15 مئی 2025 کو وہ لمحہ آیا جب میں اُس شخص کے سامنے کھڑا تھا، جس کے بارے میں اسٹیون اسپیلبرگ نے کہا تھا کہ اس نے ہالی وڈ کو بچایا، مگر میرے لیے اس شخص نے صرف ہالی وڈ نہیں بلکہ میری زندگی بھی بچائی۔
مہراب نے بتایا کہ میں نے ٹام کروز کے سامنے 143 سیکنڈز کی ایک چھوٹی مگر دل سے نکلی ہوئی تقریر کی، جسے ٹام نے نہ صرف توجہ سے سنا بلکہ انہوں نے شکریہ بھی ادا کیا اور مستقبل میں کامیابی کی دعا کے ساتھ رخصت کیا۔