جمعرات, اپریل 24, 2025
اشتہار

ٹام کروز کی مشن امپوسیبل کے لیے منفی 40 ڈگری میں شوٹنگ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی ووڈ کے اسٹار ٹام کروز کی مشن امپوسیبل کے لیے منفی 40 ڈگری میں شوٹنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ہالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار ٹام کروز کی مشن امپاسیبل ‘دی فائنل ریکوننگ’ کے لیے منفی چالیس ڈگری میں شوٹنگ کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے، ناروے میں گلیشیئر پر شوٹنگ کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں اداکار نے ناروے اور نارتھ پول کے درمیان واقع برفانی علاقے اسوالبارڈ کی خوبصورتی اور سخت ترین موسم کی جھلک دکھائی ہے۔

ہالی ووڈ اداکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا اسوالبارڈ ناقابلِ یقین حد تک حسین اور شاندار جگہ ہے، یہاں فلم بندی کا موقع ملا جو منفرد اور دلچسپ تجربہ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tom Cruise (@tomcruise)

فلم کے ساتھی اداکار سائمن پیگ نے بھی سخت سردی کا ذکر کرتے ہوئے کہا اگر آپ آئس کیپ پر شوٹنگ کرنا چاہتے ہیں تو تیاری کرلیں، کیونکہ درجہ حرارت انتہائی حدوں کو چھوتا ہے، آرکٹک کا ٹھنڈا تھپیڑا ہمیں براہِ راست چہرے پر محسوس ہوا۔

دوسری جانب فلم کی ٹیم کی طرف سے ایک نوٹ بھی جاری کیا گیا جس میں لکھا تھا کہ یہ ایک اعزاز ہے کہ ہم اسوالبارڈ جیسی جگہ کو دنیا کے سامنے لا رہے ہیں، یہ ہر لحاظ سے دِل موہ لینے والا ہے اور ہم بے چینی سے منتظر ہیں کہ آپ اسے سینما میں دیکھیں۔

یاد رہے کہ اس فلم میں ٹام کروز ایک بار پھر ایٹھن ہنٹ کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے، فلم دنیا بھر میں 23 مئی کو ریلیز ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں