منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

ٹام کروز کو شوٹنگ کے دوران غصہ کیوں‌ آیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: معروف ہالی ووڈاداکار ٹام کروز فلم کے سیٹ پر غصے میں آگئے، اداکار نے سیٹ چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز اس وقت غصے میں آگئے جب فلم کے سیٹ پر نادانستہ طور پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی۔

ٹام کروز نے کورونا وائرس کے باعث مختص سماجی فاصلہ نہ رکھنے پر کریو کو کھری کھری سنادی۔

اداکار نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ کووڈ 19 کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کوئی مرتکب پایا گیا تو وہ سیٹ چھوڑ کر چلے جائیں گے۔

ٹام کروز کے ایک اور خطرناک اسٹنٹ نے لوگوں کو حیران کردیا

واضح رہے کہ برطانیہ میں مشن امپاسیبل سلسلے کی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران کریو کے دو افراد دو میٹر فاصلہ رکھنے کی پابندی توڑنے کے مرتکب ہوئے تھے۔

ہالی ووڈ اداکار ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم مشن امپاسیبل 7 کی شوٹنگ میں مصروف عمل ہیں، گزشتہ دنوں فلم کے ایک سین کے خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس سے عام افراد کی طرح فنکار برادری بھی متاثر ہے، فنکاروں کی جانب سے کورونا کے دوران فیس ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں