نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر ٹام لیتھم نے کہا ہے کہ ٹرائی سیریزختم ہوگئی اب ایک نیامیچ ہے، فائنل میں ہمارا اچھا مقابلہ ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کیوی بیٹر ٹام لیتھم کا ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھی ہماری ٹیم اچھا کھیلے گی، سہ ملکی سیریز کے فائنل میں ہمارا اچھا مقابلہ ہوا تھا، ٹرائی سیریز میں ہمیں چیلنجز ملے لیکن ہم نے اچھا کم بیک کیا۔
ٹام لیتھم نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی سال سے ہم پاکستان کا دورہ کررہے ہیں، یہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوچکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے اسپنرز نے اچھی بولنگ کی ہے، پلان یہ ہوتا ہے کہ مڈل اوورز میں بلےبازوں پر دباؤ ڈالیں، جیمی سن کل کے میچ کےلیے دستیاب نہیں ہوں گے، کائل جیمی سن کل پاکستان پہنچیں گے۔
بیٹر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے کہا کہ ابھی فائنل الیون کا فیصلہ نہیں کیا، ہماری کوشش ہوگی جب بھی پریشر آئے اس سے کم بیک کریں۔
ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ ان کنڈیشنز میں اکثر آپ کا امتحان ہوتا ہے، یہ ایک مختلف پچ ہوگی امید ہے ہم اچھا کھیلیں گے۔
کیوی بیٹر نے کہا کہ کوشش ہوگی پچ کودیکھ کرفوری اس پرسیٹ ہوجائیں، ایسا لگتا ہے کہ یہ پچ پچھلے میچ سے مختلف ہوگی۔
چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کو نیوزی لینڈ کیخلاف جیت کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ اہم مشورے