اتوار, جون 29, 2025
اشتہار

ہم چاہتے ہیں کہ میچ کانتیجہ نکلے، کیوی بیٹر ٹام لیتھم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں سینچری اسکور کرنے والے کیوی بیٹر کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ میچ کا نتیجہ نکلے۔

تفصیلات کے مطابق تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹام لیتھم نے کہا کہ آج کھیل کے پہلے سیشن میں وکٹ اچھی تھی تاہم دوسرے سیشن میں بیٹنگ کرنا تھوڑا مشکل ہوا۔

ٹام لیتھم نے کہا کہ ہم کوشش کرینگے کہ جتنا ممکن ہوسکے رنز کریں اور اپنی برتری کو زیادہ کریں، ہم چاہتے ہیں کہ کراچی ٹیسٹ کا نتیجہ نکلے وجہ یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم اپنی کنڈیشنزمیں اچھا کھیل رہی ہے، پلان یہی ہے کہ کل زیادہ سےزیادہ رنزبنائیں،پاکستان کوپریشر میں لیں۔

یہ بھی پڑھیں:’رضوان کپتان بننے آئے میچ ریفری نے روک دیا

کین ولیمسن کو شاندار کپتان قرار دیتے ہوئے ٹام لیتھم نے کہا کہ کین ولیمسن ایک شاندار کپتان تھے جبکہ ٹم ساؤتھی اچھےکپتان ہیں،ان کی کپتانی میں کھیلنےکااچھاتجربہ ہے۔

کیوی بیٹر کا کہنا تھا کہ کین ولیمسن نے آج بہت شاندار بلے بازی کی، امید ہے کہ کل ہمارے لئے اچھا دن ہوگا۔

واضح رہے کہ کین ولیمسن اور ٹام لیتھم کی سینچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ پاکستان کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے میں کامیاب ہوا، کیوی ٹیم کو پاکستان پر 2 رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ اس کی ابھی 4 وکٹیں باقی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں