منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

امریکہ کے وزیرصحت نےعہدے سے استعفیٰ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکہ کے وزیر صحت ٹام پرائس نے سرکاری دوروں کے لیے نجی طیاروں میں سفرکرنے پرمعذرت کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے وزیر صحت ٹام پرائس مہنگے نجی طیاروں میں سفر کرنے پر عوام سے معذرت کرتے ہوئے اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے۔

ٹام پرائس نے گزشتہ ماہ پانچ ماہ کے دوران 26 نجی طیاروں میں سفرکرنے کے لیے 4 لاکھ ڈالر خرچ کیے تھے۔

وائٹ ہاؤس نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ٹام پرائس کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے ان کی جگہ ڈان جے رائٹ کو ایگزیکٹو وزیرصحت بنادیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ میں قومی سلامتی کےلیے کام کرنے والے اہلکاروں کے علاوہ باقی تمام اہلکاروں کو کمرشل پروازوں میں سفرکرنا ہوتا ہے۔


ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کےڈائریکٹر کمیونیکیشن کوعہدے سے ہٹادیا


یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف جان کیلے نے ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینتھونی اسکارموچی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔


وائٹ ہاؤس کےپریس سیکریٹری نےاستعفیٰ دے دیا


واضح رہے کہ رواں برس 22جولائی کو وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری شان اسپائسرانتظامی تبدیلی پراحتجاجاً اپنےعہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں