تازہ ترین

ٹماٹر چاٹ کھائیں اور یہ بیماری دور بھگائیں

ٹماٹر ایسی غذا ہے جسے سلاد کے طور پر کچا اور ہر سالن میں استعمال کیا جاتا ہے ، اس سے بننے والی چٹنیاں نہایت شوق سے کھائی جاتی ہیں، اس کی تاثیر ٹھنڈی اور اس کے استعمال سے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے، خون پتلا ہوتا ہے اور خون میں موجود لال خلیوں کی افزائش ہوتی ہے، خون کی کمی کی شکایت بھی دور ہوتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ٹماٹر کے استعمال سے جسم سے خراب کولیسٹرول کا خاتمہ ہوتا ہے اور انسان دل کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔

لیکن کیا آپ نے کبھی ٹماٹر کا چاٹ کھائی ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کے لیے ٹماٹر چاٹ بنانے کی ترکیب لائے ہیں، یہ ذائقہ میں بہت مسالہ دار اور مزے دار ہوتا ہے۔ اسے بنانا بھی بہت آسان ہے۔ اگر آپ کچھ مصالحہ دار کھانے کے شوقین ہیں تو آپ کے لیے ٹماٹر کی چاٹ بہترین آپشن ثابت ہوسکتی ہے، تو آئیے جانتے ہیں ٹماٹر چاٹ بنانے کا طریقہ۔

ٹماٹر چارٹ بنانے کے ضروری اجزا

ٹماٹر400 گرام (کٹے ہوئے)
آلو تین عدد (ابلے ہوئے)
پیاز 2 عدد (باریک کٹی ہوئی)
ادرک اعدد ( باریک کٹی ہوئی)
ہری مرچ دو عدد (کٹی وئی
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ ایک چائے کا چمچ
املی کا پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
نمکین سیو 2 سے تین چمچ
گرم مسالہ 1 چائے کا چمچ
ہرا دھنیا 2 چمچ
بھنا ہوا زیرہ 1 چمچ
کالا نمک 1 چائے کا چمچ
تیل آدھا کپ

ٹماٹر چاٹ بنانے کے لیے سب سے پہلے ٹماٹر کے ٹکروں کو فرائی پین میں ڈال کر گرم ہونے کے لیے رکھ دیں، اس کے بعد زیرہ، ادرک، اور ہری مرچیں ڈال کر بھون لیں۔ پھر اس میں لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر ڈالیں۔ اس کے بعد ان تمام چیزوں کو ہلکی آنچ پر بھون لیں۔

بعد ازاں کٹے ہوئے ٹماٹروں میں کالا نمک اور گرم مسالہ ڈال کر مکس کریں، اس کے بعد ٹماٹروں کو ہلکی آنچ پر تقریباً ایک منٹ تک پکائیں، پھر اس میں آدھا کپ پانی ڈالیں اور ٹماٹروں کو اچھی طرح گلنے تک پکائیں، پھر اس میں املی کا گودا ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں، اس کے بعد آپ اسے تقریباً دو منٹ تک پکائیں اور گیس بند کردیں۔

لیجیے اسپیشل ٹماٹر چاٹ تیار ہے، اسے ایک پیالے میں ڈال کر دستر خوان کی زینت بنائے اور لیموں کا رس ڈال کر تناول فرمائیں۔

Comments

- Advertisement -