اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

گورنر اسٹیٹ بینک تبدیل؟

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے گورنراسٹیٹ بینک کو تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ کل گورنراسٹیٹ بینک رضاباقرکی 3سالہ مدت پوری ہوگی میں نے رضاباقر سے بات کی اورانکوحکومتی فیصلےسےآگاہ کردیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے رضاباقر کی خدمات پرشکریہ اداکرتاہوں رضاباقر ایک قابل آدمی ہیں تھوڑی مدت میں ان کے ساتھ کام کاموقع ملا۔

- Advertisement -

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں رضاباقر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نئی حکومت نے آتے ہی چیئرمین ایف بی آر کو تبدیل کر دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں